عیدالاضحیٰ کب ہوگی ؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
- Get link
- X
- Other Apps
دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 9 جولائی بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔ ہجری قمری کیلنڈر میں اسلامی مہینے کے آغاز کا تعین چاند کی شرعی رویت سے ہوتا ہے تاہم فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر ممکنہ تاریخوں کی پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔ ابوظہبی خلائی رصد گاہ الصدیم آبزرویٹری کے مطابق اسلامی مہینے
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 9 جولائی بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔ ہجری قمری کیلنڈر میں اسلامی مہینے کے آغاز کا تعین چاند کی شرعی رویت سے ہوتا ہے تاہم فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر ممکنہ تاریخوں کی پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔ ابوظہبی خلائی رصد گاہ الصدیم آبزرویٹری کے مطابق اسلامی مہینے ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش 29 جون بروز بدھ کو ہوگی جو ذی القعدہ کے آخری دن ہوگا۔ چنانچہ 30 جون بروز جمعرات ذی الحجہ کا پہلا دن ہوگا۔ 9 جولائی بروز ہفتہ عید الاضحیٰ کا پہلا دن ہونے کا امکان ہے۔ اس لحاظ سے جمعہ 8 جولائی کو اسلامی کلینڈر کا سب سے اہم اور مقدس دن یومِ عرفہ منایا جائے گا۔ یہ حج ایام کے اہم ترین تین دنوں میں سے دوسرا دن ہوگا اور اس کے اگلے روز عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔ عیدالفطر کی طرح عیدالاضحٰی پر بھی شہریوں کو چھٹیوں کا لانگ ویک اینڈ ملنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سندھ بھر میں لمپی سکن وائرس سے متاثر مویشیوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جب کہ کراچی میں وائرس کے شکار جانور سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے۔ عید الاضحیٰ سے قبل جہاں صوبے بھر میں مویشی منڈیاں قائم ہو رہی ہیں، وہیں مویشیوں پر لمپی سکن وائرس کے حملے بھی بڑھ رہے ہیں۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق صوبے میں لمپی سکن وائرس سے متاثر اندراج شدہ جانوروں کی تعداد 53 ہزار 393 ہو گئی ہے جب کہ 571 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔ محکمہ ذرائع کے مطابق وائرس کے سب سے زیادہ کیس کراچی میں رپورٹ ہوئے، جن کی تعداد 20 ہزار 907 ہو چکی ہے جب کہ تازہ اعداد شمار کے مطابق کراچی میں آج مزید 26، حیدر آباد میں 6، ٹنڈو محمد خان میں 3، عمر کوٹ میں 4، سانگھڑ میں 5 مویشیوں میں لمپی سکن وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹیاری میں 3، شہید بینظیر آباد میں 2، گھوٹکی میں 4، سکھر میں 3، جیکب آباد میں 4، کشمور میں 5 مویشی لمپی سکن وائرس سے متاثر ہوئے۔ اس وقت صوبے بھر میں مجموعی طور پر 5 ہزار 363 مویشی وائرس میں مبتلا ہیں جب کہ 47 ہزار 459 مویشی کامیاب علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 27 لاکھ سے زائد مویشیوں کو لمپی سکن وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
The post عیدالاضحیٰ کب ہوگی ؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی first appeared on A NEWS GROUP.
from A NEWS GROUP https://ift.tt/RtgLh40
via IFTTT
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment